اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ شکایات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیس صوبوں کے دس لاکہ سے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے گی۔افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ کوشش کی جائے گی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل، دو جولائی کو ابتدائی نتائج کا اعلان کئے جانے سے قبل ہی پورا ہوجائے۔اس سے قبل افغانستان کے ایک صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدراتی انتخابات کے دوسرے دور میں دھاندلی ہوئی ہے۔دوسری جانب افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات کے نتائج کا مقررہ وقت پر ہی اعلان کیا جائے گا اور نتائج کے اعلان میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔افغانستان کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی، دوبارہ گنتی کئے جانے کے بعد اب کسی کے پاس کوئی شکایت کرنے کا جواز نہیں رہے گا۔ادھر افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اعلان کیا کہ کی اقتدار کی منتقلی کا عمل بھی اپنی مقررہ تاریخ، دو اگست کو ہی انجام پائے گا۔انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت یکم اگست کو ختم ہوجائے گی اور دو اگست کو نئے صدر مملکت کی تقریب حلف برداری منعقد ہوگی جس کیلئےخاصطور سے اہتمام کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲