1 جولائی 2014 - 10:54
ماسکو میں ایران اور روس کے نائب وزراء خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے نائب وزراء خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تھران اور ماسکو کے درمیان باہمی صلاح مشوروں کے جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان اور میخاییل بوگدانف نے ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے مربوط، ایران اور روس کے مواقف میں ہماہنگی قائم رکھنے کو ضروری قرار دیا۔ ایران کے نا‏ئب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات، اپنی بہترین حالت میں برقرار ہیں اور دونوں ممالک کے مواقف علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی ایک دوسرے سے قریب ہیں اور یہ امکان موجود ہے کہ مستقبل میں صلاح مشوروں کا یہ عمل جاری رہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقےکی صورت حال بہت تیزی سےتبدیل ہورہی ہے،اس حوالے سے ماسکو اورتھران کےدرمیان زیادہ سےزیادہ صلاح مشوروں پر تاکیدکی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲