ابنا: مصر میں صدارتی محل کے باہر 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس آفیسر ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں البتہ اس حملے میں مصر کے صدر السیسی کو کوئي گزند نہیں پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق مصری صدارتی محل کے باہر یکے بعدیگرے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں اعلی پولیس افسر ہلاک اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے صدارتی محل کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق صدارتی محل کے قریب نصب بم پھٹنے سے 3 خاکروب زخمی ہوگئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ ایک اور ملنے والا بم ناکارہ بنا رہا تھا کہ اس دوران بم زود دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس کرنل ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ مصر میں اخزان المسملین اور مصری حکومت کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے اجناد مصر کو ان حملوں میں ملوث قراردیا جارہا ہے۔
.......
/169