30 جون 2014 - 11:39
دہشت گردی کے حامیوں کو روس کا انتباہ

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو انتباہ دیا ہے کہ روس خاموش نہیں بیٹھا رہے گا۔

ابنا: روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے شام کے دارالحکومت دمشق میں صدر بشاراسد کے ساتھ ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ تکفیری عسکریت پسند شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر پرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ روس کے اعلی سفارتکار نے عراق میں صورتحال کو خطرناک قرار دیا، تاہم کہا کہ عراقی حکومت اس کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ریاب کوف نے اس بارے میں روسی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا شام اور عراق کے بحرانوں کا حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

.......

/169