30 جون 2014 - 10:04
قوم کیلئے سب سے بڑا انعام اجتماعی پلیٹ فارم اور قیادت ہے، ناصر عباس انقلابی

مسئول شعبہ زائرین دفتر علامہ سید ساجد علی نقوی قم المقدسہ نے ہری پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی پلیٹ فارم امانت ہے، اس امانت کے ساتھ غداری نہ کی جائے۔ یہ زندان کاٹنے والوں کا پلیٹ فارم ہے۔ آئیے اسے مضبوط بنائیے۔

ابنا: بزم امام رضا (ع) پنڈ گاکھڑا کے تحت ہری پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسئول شعبہ زائرین قم المقدسہ ناصر عباس انقلابی نے کہا ہے کہ قومی پلیٹ فارم امانت ہے، اس امانت کے ساتھ غداری نہ کی جائے۔ یہ زندان کاٹنے والوں کا پلیٹ فارم ہے۔ آئیے اسے مضبوط بنائیے۔ ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر عباس انقلابی کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ علامہ ساجد علی نقوی نے تشیع کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا، آئیں اس کاروان امام زمان (عجل) میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملت و قوم کے لئے سب سے بڑا انعام اجتماعی پلیٹ فارم اور قیادت ہے۔ شیعیان پاکستان خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ نے عظیم نعمت سے نوازا ہے۔

.......

/169