29 جون 2014 - 23:43
یمن میں فوجی آپریشن سے ہزاروں لوگ بے گھر

یمن کے جنوب میں القاعدہ کے خلاف فوج کے آپریشن شروع ہونے سے لیکر اب تک ہزاروں یمنی باشندے گھر سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبوں ابین اور شبوہ میں القاعدہ کے دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کارروائی کے ساتھ ہی ان علاقوں کے ہزاروں یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کیمپوں میں نہایت ہی کسما پرسی  کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یمن میں مہاجر کیمپوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کے سربراہ عبداللہ محسن نے العالم کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، یمن میں پناہ گزینوں کی صورتحال کے حوالے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں حکومت کی جانب سے پناہ گزینوں کو ابتدائی ترین امکانات فراہم نہیں کیئے گيئے ہیں اور ملکی و غیر ملکی اداروں کو اس صورت حال پر نہایت ہی افسوس ہے۔ یمن میں پناہ گزینوں کے امور کے ایک عہدیدار محمد حرمل نے بھی کہا ہے کہ یمن کے پناہ گزینوں کے لئے کوئی بھی ملکی و غیر ملکی ادارہ فنڈ فراہم نہیں کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲