ابنا: رپورٹ کےمطابق عراقی پارلیمنٹ کی رکن عالیہ نصیف نے اتوار کے دن ایک بیان میں کہا کہ دستیاب اطلاعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اسامہ النجیفی کے دفتر کا چار سال تک انچارج رہنے والا سعید العبیدی اب دہشتگرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ بن چکا ہے۔عالیہ نصیف نے ان اطلاعات کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ النجیفی کا موقف واضح ہونے اور حقیقت سامنے لائےجانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے دہشتگرد گروہ سے عراق کی ہر قوم کو نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ عراق پر داعش کاحملہ ملک کے بعض حکام کی خیانت سے ممکن ہوسکا ہے۔
.......
/169