ابنا: رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے اتوار کے دن اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان ایک ایسا حبل المتین ہے جو ہر نسل ، قوم ، مذہب اور شہریت سے تعلق رکھنے والے تمام مسلمانوں کو بھائی چارے ، محبت اور دینی انس کی دعوت دیتا ہے۔ اس پیغام میں علی لاریجانی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رمضان المبارک کی عظیم معنوی برکات جاہلی تعصبات کے خاتمے اور ملت اسلامیہ کو درپیش مذہبی اختلافات کے مہلک فتنوں جیسے مسائل کے حل کا باعث ہوں گی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں اور مذہبی شخصیات کا دینی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ ملت اسلامیہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی تقویت کے لۓ کوشش کریں۔
.......
/169