ابنا: شام کے دام پریس کی رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت اور دہشتگرد گروہوں کے درمیان یرموک کے کیمپ کے قرب و جوار میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود، یہ دہشتگرد گروہ سات ہزار فلسطینی مہاجرین کے اس کیمپ میں غذائی اشیاء لے جائے جانے کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد کے ساتھ ہی شام کی حکومت نے یرموک کے فلسطینی مہاجر کیمپ کے لئے غذائی اشیاء کی منتقلی کے کام کا آغاز کیا ہے، لیکن بعض دہشتگرد گروہ اب بھی کیمپ کے اطراف میں موجود ہیں اور مہاجرین کے لئے غذائی اشیاء کی منتقلی کے پروگرام میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ واضح رہے یرموک مہاجر کیمپ شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں قائم ہے۔دہشتگرد گروہ گذشتہ دو برسوں سے اس کیمپ کے اطراف میں موجود ہیں۔
.......
/169