ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر اس ملک کے جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں ابتک تئیس دہشتگرد ہتھیار ڈال چکے ہیں اور یا پھر انھیں گرفتار کرلیا گیا۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں طالبان اور القاعدہ کے بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کا آپریشن چودھویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔ اس آپریشن میں اب تک درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں طالبان گروہ کا ایک سینیئر کمانڈر بھی شامل ہے جس کا نام عمر بتایا جاتا ہے۔دریں اثنا پاکستانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے تمام لوگ محفوظ علاقوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔اس ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہونے تک فوج کا آپریشن جاری رہے گا۔ادھر پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میں بارود سے بھرا ایک ٹرک پکڑا گیا ہے۔ اس ٹرک کو شاہدرے کے علاقے میں ضبط کیا گیا۔پاکستان کی پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
.......
/169