اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دین کا غلط ادراک ملک میں دہتشگردی میں شدت کا سبب بنا ہے۔ مہدی جمعہ نے اپنے ملک کے علماء سے کہا کہ وہ دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ اپنے خطبوں میں اس سلسلے میں دینی فرامین بیان کریں۔ انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تیونس کی حکومت مذہبی آزادی ، اسلامی اقدار کے فروغ اور اعتدال پسندی کی ترویج کے لۓ مساجد کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گي۔ مہدی جمعہ نے مزید کہا کہ تیونس کے نئے آئين کے تحت حکومت دین کے احترام ، حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دینے اور عقائد کی آزادی کے اصول پر عملدرآمد کی پابند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲