اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی کی وجہ سے ایوان نمائندگان میں ریپبلیکن پارٹی کے اراکین کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما نے مینی سوٹا ریاست کے اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر جمعے کے دن اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے اراکین اس دھمکی کے ذریعے ان کی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی تقریر سے قبل امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوئنر نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ باراک اوباما نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس کی وجہ سے وہ باراک اوباما کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲