28 جون 2014 - 12:43
برطانيہ ميں شاہي خاندان کے اخراجات

برطانيہ کے شاہي خاندان کي ملک کے قومي خزانے پر اجارہ داري کا سلسلہ جاري ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شاہي خاندان کے اخراجات ميں بے تحاشا اضافے کے خلاف برطانيہ ميں ايک بار پھر شديد تنقيدوں کا سلسلہ شرو‏ع ہوگيا ہے ۔ برطانيہ کے شاہي محل سے جاري ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سال شاہي خاندان کے مالي اخراجات ميں چوبيس لاکھ پونڈ کا اضافہ کيا گيا اور اس طرح يہ رقم بڑھ کر تين کروڑ ستاون لاکھ پونڈ تک پہنچ گئي۔

واضح رہے کہ اس ميں وہ رقم شامل نہيں ہے جو شاہي خاندان کے افراد کي حفاظت پر کي جاتي ہے۔ اگر اس ميں شاہي خاندان کي سيکورٹي پر خرچ ہونے والي رقم بھي شامل کرلي جائے تو شاہي خاندان پر خرچ ہونے والي رقم تيس کروڑ پاؤنڈ سے بڑھ جائے گي۔

.......

/169