25 جنوری 2026 - 16:20
میدانِ انقلاب کے دیوارنگارے کے ذریعے امریکا کو سخت پیغام، طوفان تمہارا منتظر ہے

ایران نے تہران کے میدانِ انقلاب میں نصب نئے دیوارنگارے کے ذریعے امریکا کو سخت اور واضح انتباہ دیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ جارحیت کا انجام شدید اور فیصلہ کن ردعمل کی صورت میں نکلے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، میدانِ انقلاب اسلامی تہران میں نصب کیے گئے نئے دیوارنگارے کی رونمائی کی گئی ہے، جس کا عنوان ہے: "جو ہوا بوتا ہے، وہ طوفان کاٹے گا"۔

دیوارنگارے میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو حملے کی زد میں دکھایا گیا ہے، جب کہ ڈیزائن میں امریکی پرچم سے ماخوذ انداز میں سمندر پر خون جیسے سرخ نشانات ابھرتے دکھائے گئے ہیں، جو اس بڑے جنگی بحری جہاز پر حملے کی علامت ہیں۔

یہ دیوارنگارہ ایسے وقت میں نصب کیا گیا ہے جب امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن پر مشتمل بحری بیڑا اور دیگر فوجی سازوسامان مشرقِ وسطیٰ میں داخل ہو چکا ہے۔

مبصرین کے مطابق، اس دیوارنگارے کا پیغام بالکل واضح ہے کہ ایران امریکی فوجی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں اور اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha