27 جون 2014 - 10:57
داعش کے فتنے کی جڑیں امریکہ اور اسرائیل

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے علاقے میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے فتنے کی جڑ، امریکہ اور صہیونی حکومت کو قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے آج ایران کے شمال میں واقع شہر رشت میں منعقدہ ایک اجتماع میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کو مسلمانوں اور اہل سنّت برادری سے علیحدہ افراد پر مشتمل گروہ قرار دیا اور کہا کہ عراق میں فتنے کی بنیاد دہشتگرد گروہ داعش کے تانے بانے امریکہ اور اسرائیل اور عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے حامی بعثیوں سے ملتے ہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی نے مزید کہا کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے عراق میں شیعہ و سنّی مسلمانوں کو اپنی وحشیانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲