27 جون 2014 - 08:45
 افغانستان میں جاری جھڑپوں میں بچوں کی ہلاکتوں میں تیس فیصد اضافہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیاسی نمائندہ دفتر یوناما نے کہا ہےکہ افغانستان میں جاری جھڑپوں میں بچوں کی ہلاکتوں میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوناما کے عھدیداروں نے آج مزارشریف شہر میں ایک پریس کانفرنس میں میں بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار چودہ میں افغانستان میں بچوں کی ہلاکتوں میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس دفتر نے کہا ہےکہ بچوں کو جنگ میں استعمال کرنا، ان کا جنسی استحصال، بچوں کا اغوا، اسکولوں پر حملے اور انسان دوستانہ امداد سے بچوں کومحروم کرنا ایسے اقدامات ہیں جو بچوں کے خلاف انجام دئے جاتے ہیں۔ اقوام  متحدہ کے اس ادارے میں انسانی حقوق شعبے کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ برس بچوں کے خلاف تشدد کے ایک ہزار چھے سو چورانوے واقعات رجسٹر کئے گئے تھے جن میں پانچ سو پینتالیس واقعات میں بچے ہلاک ہوگئے اور ایک ہزار ایک سو انچاس واقعات میں بچے بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغاں بچے سب سے زیادہ سڑک کنارے بموں کے دھماکوں میں مارے جاتے ہیں۔ افغانستان کے سکیوریٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ جو افغاں سکیورٹی فورسز کا مقابلہ نہيں کرسکتے بچوں کو خود کش حملوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲