ابنا: رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے لبنانی سرحد سے متصل جرود سرحدی پٹی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو آگ لگا دی جس کے بعد بھاگتے ہوئے دہشتگردوں پر توپخانے سے گولے برسانا شروع کئے جس کے نتیجے میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
عسکری امور کے ایک ماہر حسن الحسن نے العالم کوانٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس کاروائی میں نئی ٹیکٹیک کا استعمال کیا گیا ہے۔
شامی فوج نے الحارہ الغربیہ کے علاقے میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریش کیاہے ۔ دہشتگرد اس علاقے کو رابطے اور دہشتگردوں کو مختلف علاقوں میں بھیجنے کے لئےاستعمال کرتے تھے۔
اس رپورٹ کےمطابق جبہۃ الاسلامیہ نامی دہشتگرد گروہ نے داعش اور جیش الاسلام کے درمیان بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے بعد الملیحہ علاقے سے دوما علاقے میں پسپائی اختیارکرلی ہے۔ ان جھڑپوں میں عربین میں النصرہ محاذ کا سعودی سرغنہ ابوالولید اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
.......
/169