25 جون 2014 - 16:23
عراق میں ۳ سعودی سمیت ۱۲ دھشتگرد ہلاک

عراق کے سکیورٹی ذرائع نے ۳ سعودی دھشتگردوں سمیت ۱۲ دھشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سکیورٹی ذرائع نے ۳ سعودی دھشتگردوں سمیت ۱۲ دھشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق صباح النعمان نے بتایا ہے کہ عراق کی ہوائی فورس نے صوبہ صلاح الدین میں دھشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر ہوائی حملہ کر کے ۱۲ دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جس میں سے ۳ کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔
انہوں نے سومریہ نیوز کو انٹرویو کے دوران کہا: داعش کے یہ ۱۲ عناصر صوبہ صلاح الدین میں اپنے ایک سرغنے کے گھر جمع تھے کہ ہوائی حملے میں وہاں موجود سب کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
النعمان نے مزید کہا کہ ہوائی فورس نے آج شہر تکریت سے ۲۵ کلو میٹر فاصلے پر واقع الدور علاقے میں بھی کاروائی کر کے دھشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲