اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے ہوائی حملوں میں متعدد فلسطینی مسلمان زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے غزہ کے بعض علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی انجام پانے والی فضائی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ النصیرات کیمپ کے مغرب میں ہونے والی بمباری میں کم از کم دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔غزہ کے بعض علاقوں منجملہ مشرقی خان یونس، دیرالبلح اور مرکزی اور شمال مغربی غزہ پر صیہونی فوجیوں کی بمباری میں زرعی اراضی اور فلسطینیوں کی املاک و جائداد کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔قابل ذکر ہے کہ تین صیہونی آباد کاروں کے لا پتہ ہونے کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ اور غرب اردن میں اپنی جارحیت، تیز کردی ہے جس کے نتیجے میں ابتک کئی فلسطینی مسلمان شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے ابتک پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲