ابنا: شمالی عراق کے صوبے نینوا میں واقع علاقے سہل میں داعش دہشتگردوں سے وابستہ مسلح عناصر نے کم از کم ایک سو اسّی عراقی شہریوں کو اغوا کرلیا۔ سہل علاقے کے مقامی شہریوں کے حوالے سے ذرائع کے مطابق داعش دہشتگرد عناصر نے شیخان اور کبہ نامی قصبوں پر حملہ کرکے ایک سو اسّی عراقی شہریوں کو اغوا کرکے انھیں نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ اغوا شدہ افراد کے اہل خانہ نے داعش دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں اغوا شدہ ان افراد کے ممکنہ قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت عراق کی جانب سے ان افراد کو رہا کرانے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے دس جون سے عراق کے صوبے نینوا کے بعض علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے جہاں وہ قتل و غارتگری کا سلسلہ جاری رکھے ہیں۔
.......
/169