25 جون 2014 - 06:18
خیبر ایجنسی میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے، ۴۷ افراد ہلاک

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا میں واقع خیبر ایجنسی اور قبائلی علاقوں پر پر پاکستانی فوجی کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے طیاروں نے خیبر ایجنسی میں واقع جمرود کے علاقے میں طالبان دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگۓ ہیں جبکہ میرعلی اور دوسرے علاقوں پر ہونے والے حملوں میں مرنے والوں کی کل تعداد 47 ہو گئی ہے۔ پاکستانی فوج نے کل شمالی وزیرستان میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں پچیس طالبان ہلاک  اور ان کے آٹھ خفیہ ٹھکانے تباہ ہوگۓ تھے۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ چند دنوں کے دوران شمالی وزیرستان میں بارہا طالبان کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ وہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک اپنا آپریشن جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر طالبان کے حملے کے بعد پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں  طالبان کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲