ابنا: ایم آئی-6 کے سابق اہلکار ریچرڈ بارٹ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی شام اور عراق سے واپس آنے والے تمام جنگجوؤں پر نظر نہیں رکھ سکتی اسئے یہ افراد لندن کے لئے شدید خطرہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ملک کے سیکورٹی اہلکاروں کو غور و فکر کرنا چاہئے تاکہ ملک کو کسی احتمالی خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
برطانیہ کے اس عہدیدار کا بیان ایسی صورت میں سامنے آیا ہے کہ ایک دن پہلے ہی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ایک اعلی عہدیدار کرسیڈا ڈیک نے کہا تھا برطانیہ کو شام کی جنگ کے انجام بھگتنے پڑیں گے۔
برطانوی حکام کے ایک اندازے کے مطابق تقریبا 400 سے 500 برطانوی شہریوں نے دمشق حکومت سے جنگ کے لئے شام کا سفر کیا ہے اور ممکن ہے ان سے بہت سے شام سے عراق بھی چلے گئے ہوں۔
حال ہی میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں تین برطانوی شہریوں نے برطانوی عوام سے دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش کے دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔
.......
/169