ابنا: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان سے لگي سرحد پر شام کے فوجیوں کے نو ٹھکانوں پر بمباری کی۔
صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت کی ویب سائٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے جولان میں شام کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ خبر میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کے شمال میں رہنے والوں نے شام کے سرحدی علاقے میں دھماکے کی آوازیں سنی ہیں۔
شام کی فوجی کمان کے بیان میں آیا ہے کہ فوجی ٹھکانوں اور جنگی آلات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے ملک پر اسرائیلی فوجیوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملہ ملک کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار اور دوشنبہ کی درمیانی رات میں شامی علاقے کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں ایک پندرہ سالہ اسرائیلی جوان ہلاک ہو گیا تھا۔
.......
/169