ابنا: عراق کے شہر سامرا میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 40 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی سکیورٹی دستوں نے الولید کراسنگ کو بھی دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے، عراقی فوج کے ترجمان قاسم عطا کے مطابق عراقی فوج نے بیجی میں تیل ریفائنری پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے ادھر بابل کی سکیورٹی کونسل کے مطابق القاعدہ سے وابستہ 77 قیدیوں کو بابل کی جیل سے صوبہ ذیقار کی جیل میں منتقل کیا جارہا تھا جن میں القاعدہ کے اہم رہنما بھی شامل تھے داعش دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
.......
/169