ابنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ممالک، صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں میں فلسطینی مسلمانوں کی ہونے والی شہادت کی مذمت کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے۔ ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو بند کمرے میں تشکیل پایا، اقوام متحدہ میں امریکہ کے نمائندے نے کسی بھی ایسے بیان پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا کہ جس میں اسرائیل کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے بعض دیگر اراکین منجملہ اردن نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مخالفت میں سخت ترین موقف اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ قابل ذکر ہے کہ تین صیہونی آبادکاروں کے لاپتہ ہونے کے بہانے سے صیہونی حکومت نے بارہ جون سے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اپنی بربریت کا نیا دور شروع کردیا ہے۔ صیہونی حکومت کی جارحیت کے نئے دور میں متعدد فلسطینی مسلمان شہید ہوئے ہیں جبکہ تین سو سے زائد دیگر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
.......
/169