ابنا: رپورٹ کے مطابق جان کیری نے اس ملاقات میں نوری مالکی سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ ایک قومی حکومت تشکیل دیں جس میں شیعہ ، سنی اور کرد سبھی شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی موجودہ صورتحال علاقائی اور عالمی امن کے خطرہ ہے۔ نوری مالکی نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش دہشت گرد گروہ، علاقے اور دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اس ملک بنیادی آئین کی رو سے قانونی مدت میں عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر زور دیا ۔امریکی وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کےبعد اس ملک کے پارلیمنٹ اسپیکر اسامہ النجیفی سے بھی ملاقات کی اور وہ عراقی کردستان کے سربراہ مسعودبارزانی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے العلم علاقے کے 57 کنبوں کے افراد کو جو کرکوک جارہے تھے اغوا کرلیا ہے اور کہا ہے کہ ان افراد کو صرف اسی صورت میں چھوڑا جائے گا جب العلم کے مقامی افراد تسلیم ہوجائیں ۔






.......
/169