23 جون 2014 - 14:06
شام: سینکڑوں دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

شام کے صوبۂ درعا میں چھ سو پچھتر دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو فوج کے سپرد کردیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق شام کے صوبۂ درعا میں واقع شہر ازرع میں چھ سو پچھتر دہشتگردوں نے قومی آ شتی منصوبے کے تحت عہد کیا ہے کہ وہ قومی سلامتی اور شام کے شہریوں کے خلاف کوئي اقدام انجام نہیں دیں گے۔ اسی سلسلے میں دمشق ، اس کے مضافات ، لاذقیہ اور طرطوس میں چہتر مسلح افراد نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو سو دہشتگردوں نے اپنے ہتھیار شام کی فوج کی تحویل میں دے دیۓ ہیں۔ شام میں قومی آشتی کے منصوبے نے مسلح دہشتگردوں سے بعض علاقے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی آشتی کے منصوبے کے تحت مسلح افراد اپنے ہتھیار فوج کی تحویل میں دیتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ فوج کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائیں گے اور اس طرح وہ معمول کی زندگي گزارنے لگتے ہیں۔

.......

/169