ابنا: رپورٹ کے مطابق جنرل محمد علی جعفری نے آج شہر سمنان میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم امن، دفاع مقدس کا نتیجہ ہے اور اگر بہت سے ممالک بدامنی کے شکار خطے میں ایران کو امن کا ایک جزیرہ قرار دیتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران دشمنوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جنرل محمد علی جعفری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکیوں نے گیارہ ستمبر کے واقعے کے بہانے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کیا ۔ وہ ایران کا محاصرہ کرکے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جارحیت کا ارادہ رکھتے تھے لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایران کی مسلح افواج اور عوام اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کے دفاع کے لۓ تیار ہیں تو انھوں نے ایران پر حملے کا خیال اپنے ذہن سے نکال دیا۔
.......
/169