23 جون 2014 - 12:21
ازبک اسلامک موومنٹ کے سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، جیش اسلام کیساتھ گہرے روابط ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ

آئی ایس آئی کے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کی خفیہ رپورٹ میں حکومت کو یہ تجویز پیش کی گئی کہ وہ ملک میں اپنی قومی سلامتی کے حوالے سے بننے والی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے آئی ایم یو کے ممکنہ دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے کیلیے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے۔

ابنا: پاکستان کے اعلٰی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کی اس خفیہ رپورٹ میں حکومت کو یہ تجویز پیش کی گئی کہ وہ ملک میں اپنی قومی سلامتی کے حوالے سے بننے والی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے غیر ملکی دہشت گرد گروہ ازبک اسلامی موومنٹ (آئی ایم یو) کے ممکنہ دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے پاکستانی طالبان کے ساتھ ساتھ تکفیری شدت پسند تنظیموں لشکر جھنگوی، جیش الاسلام اور جیش العمر، سپاہ صحابہ کے ساتھ بھی گہرے روابط ہیں اور یہ تنظیمیں نئے حملوں میں اپنے مشترکہ اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن سے قبل ہی (آئی ایم یو) سے منسلک شدت پسندوں کی ایک بڑی تعداد وانا اور وزیرستان سے منسلک بلوچستان کے علاقے ژوب اور دیگر علاقوں میں داخل ہو گئی تھی، جہاں سے وہ خفیہ راستوں سے ہوتے ہوئے مقامی شدت پسندوں کے ٹھکانوں تک پہنچے۔

.....

/169