ابنا: عراق کی سرحد سے صرف 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش کے ٹھکانوں پر شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم 16 دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور دیگر درجنوں زخمی ہو گئے۔
القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ایسی حالت میں نشانہ بنایا ہے کہ جب یہ دہشت گرد گروہ نے عراق میں کچھ اور علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
شام کے جنگی طیاروں نے دیرالزور فوجی ہوائی اڈے سے پروازکی اور عراقی سرحد پر داعش کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
داعش کے ایک دہشت گرد نے کہ جس نے اپنا نام عبداللہ المشور نے بتایا ہے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد سرحد پر داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے اصل میں عراقی حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
.......
/169