23 جون 2014 - 11:13
ایران میں سیاحت کا فروغ

مرتضی رحمانی موحد نے کہا ہے کہ رواں ہجری شمسی سال کے پہلے تین مہینوں یعنی اپریل، مئی اور جون میں سیاحت کے دائرے میں تئیس ہزار چھے سو پجّیس غیر ملکی ایران میں داخل ہوئے ہیں۔

ابنا: ایران کی سیاحت کی تنظیم کے ایک اعلی عہدیدار مرتضی رحمانی موحد نے کہا ہے کہ رواں ہجری شمسی سال کے پہلے تین مہینوں یعنی اپریل، مئی اور جون میں سیاحت کے دائرے میں تئیس ہزار چھے سو پجّیس غیر ملکی ایران میں داخل ہوئے ہیں۔ انھوں نے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ایران میں سیاحت کے حوالے سے غیر ملکیوں کی یہ شرح، گذشتہ سال کی نسبت، دو سو پندرہ فیصد زیادہ ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں میں مختلف یورپی و غیر یورپی ممالک منجملہ نیوزیلینڈ، آسٹریلیاء، کوریا، جاپان اور چین کے سیاح بھی شامل ہیں۔

.......

/169