23 جون 2014 - 08:56
تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا جنگ میں بچوں کا استعمال

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام میں سرگرم عمل مسلح افراد، خود کش حملوں کے لئے بچوں کو اکسا رہے ہیں۔

ابنا: انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کی رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ شام میں مسلح دہشتگرد عناصر خاص طور سے داعش گروہ کی جانب سے ایسے بچوں کو جنگ میں استعمال کیا جارہا ہے جن کی عمریں پندرہ برس سے بھی کم ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان بچوں کو مختلف بہانوں سے خود کش حملوں کے لئے اکسایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں داعش دہشتگرد گروہ کی جانب سے سب سے زیادہ خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے جو بچوں کو بہلا پھسلا کر انھیں خونریز کاروائیوں کے لئے استعمال کررہا ہے۔عراق کی انسانی حقوق کی وزارت نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی اور سلامتی کونسل کو اپنے ملک کے مختلف صوبوں منجملہ نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں داعش دہشتگرد گروہ کے وحشیانہ جرائم سے متلق دستاویزات پیش کی ہیں۔

.......

/169