23 جون 2014 - 08:50
امت مسلمہ کو نقصان پہچانا، امریکہ کا اصل ہدف

ایران میں رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، علاقے میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلانے کے لئے امریکہ کا آلہ کار ہے۔

ابنا: جنرل محمد رضا نقدی نے مشرق وسطی کے علاقے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ امریکہ جب بھی کسی قوم کے عزم و ارادے اور رائے کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوا، اپنے ایجنڈوں کی جانب سے دہشتگردانہ اقدامات اور انسانیت کے خلاف کارروائياں انجام دیکر، اپنے مفادات کے درپے رہتا ہے۔ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی تمام تر کوشش یہ ہوتی ہےکہ اسلام مخالف گروہوں اور انتہا پسندوں کے ذریعے امت اسلامیہ کو نقصان پہنچائے، لیکن اسلامی بیداری اور مسلمانوں کی ہوشیاری کے سبب، امریکہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ جنرل رضا نقدی نے کہا کہ امریکہ نے عراق کی بعث پارٹی کے بعض کمانڈروں کو خریدنے اور ان کو داعش دہشتگرد گروہ میں شامل کرنے کے ساتھ عراق کے عوام کی سیکیورٹی اور امن و استحکام کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی ہے اور عراق میں شیعہ و سنی اتحاد اور علمائے کرام کی روشن فکری کی بدولت، عراق میں انجام دی جانے والی سازشیں کامیاب نہیں ہوگئیں۔

.......

/169