اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں رجب طیّب اردوغان کی حکومت کی غلط پالیسی کے نتیجے میں ترکی، گوشہ نشین اور ایران اور مصر طاقتور ہوئے ہیں۔ میڈیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سابق وزیر خارجہ یاشار یاکیش نے ترکی کے شمال مغربی شہر اکچا کوجا میں ترکی کے نامہ نگاروں اور مصنّفوں کی فیڈریشن سے وابستہ ایک ادارے کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں، علاقے کے حوالے سے انقراء کی پالیسیوں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ اس وقت دمشق اور قاہرہ میں ترکی کے سفیر نہیں ہیں اور اس صورت حال میں علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں ترکی کے موثر کردار ادا کرنے کا امکان نہایت ہی کم ہے۔ ترکی کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کی حکومت نے اپنی غیر سنجیدہ پالیسیوں کے نتیجے میں مصر، شام اور عراق میں اپنے رابطوں کو مسدود کردیا ہے اور اس وجہ سے ترکی ان ملکوں میں اپنے موثر کردار ادا نہیں کرسکتا۔ یاشار یاکیش نے مزید کہ کہ انقراء، شام، مصر اور عراق میں غلط پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲