22 جون 2014 - 19:42
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمبارمنٹ

اسرائیل کے جنگي طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے جنگي طیاروں نے آج صبح غزہ کے  شہر دیر البلح میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگيڈ کے مرکز پر متعدد میزائیل داغے جس کے بعد دھماکوں کی آوازيں سنائی دیں ۔ صہیونی حکومت  کے جنگي طیاروں نے اسی طرح خان یونس ميں بھی عزالدین قسام بریگیڈ کے مرکز پر بمباری کی ۔ اس کے علاوہ بھی "مطاحن" اور "قرارہ" علاقوں میں اس بریگيڈ کے مراکز کو نشانہ بنایاگيا ۔ ہفتے کے روز بھی غزہ کے جنوبی اور مرکزي علاقوں پر اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے بمباری کی ۔ صہیونی حکومت نے اپنے تین فوجیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد گذشتہ دس دنوں کے دوران  غرب اردن اور غزہ پر وسیع پیمانے پر حملے کئے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲