22 جون 2014 - 15:06
عمار حکیم اور مقتدی الصدر نے عراق کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

عراق کی مجلس اعلی کونسل کے سربراہ نے دہشت گرد تنظیموں سے مقابلے کے لئے ملک کی فوج کی حمایت کی ہے۔

ابنا: عمار حکیم نے ہفتے کو صلاح الدین صوبے کے ایک اعلی افسر سے ملاقات میں جد جہد کرنے والوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے فوج سے دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام کے خلاف کارروائی کرنے اور ملک کو ان دہشت گردوں سے آزاد کرانے پر خصوصی زور دیا۔

اسی درمیان عراق کی مجلس اعلی کونسل کے صدر دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمار حکیم اور مقتدی الصدر نے نجف اشرف میں عراق کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم سے کم 17 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانس پریس کے مطابق عراق کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی رات شمالی عراق کے كركوك صوبے میں داعش کے دہشت گردوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 17 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے حامیوں سے ہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ علاقے کے تیل کے ذرائع پر کنٹرول کو لے کر ہوئی تھی۔

.......

/169