22 جون 2014 - 14:45
امریکی وزیر جنگ جان کیری غیر متوقع مصر کے دورے پر

امریکی وزیرجنگ جان کیری آج غیر متوقع طور پر مصر کے دورے پر قاھرہ پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیرجنگ جان کیری آج غیر متوقع طور پر مصر کے دورے پر قاھرہ پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جان کیری جنرل عبدالفتاح السیسی کے برسراقتدار آنے کے بعد مصر کا دورہ کرنے والے سب سے بڑے امریکی عہدیدار ہيں۔ جان کیری کے دورہ مصر کے موقع پر قاھرہ واشنگٹن تعلقات، اور مصر میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کاجائزہ لیا جائے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی وزیرخارجہ عراق کا بھی دورہ کریں گے لیکن اس کے وقت کا ابھی اعلان نہيں کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲