22 جون 2014 - 14:37
حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایاتو آج ہی انقلاب آجائیگا، طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کےرہنما ڈاکٹر طاہر القادری کاکہناہے کہ ان کے پاکستان پہنچتے ہی انقلاب آجائے گا لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں.

ابنا: لندن......پاکستان عوامی تحریک کےرہنما ڈاکٹر طاہر القادری کاکہناہے کہ ان کے پاکستان پہنچتے ہی انقلاب آجائے گا لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں.لندن میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایاتو انقلاب بھی آج آجائے گا۔حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟شہریوں کو آنے جانے سے روکا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن تشدد نہیں کرنا چاہتے۔ان کاکسی سے کوئی رابطہ نہیں، جس سے بھی رابطہ ہے میڈیا کے ذریعے ہی ہےاور وہ پرامن طریقے سے لاہور جانا چاہتے ہیں۔

.......

/169