اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کئی تنظمیوں کی جانب سے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عراق کے بعض شہروں پر قبضے اور مقدس مقامات کی پر حملوں کی دھمکی کے خلاف مظاہرہ کیا گيا۔ نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بعض ہندوستانی سیاست دانوں نے بھی شرکت کی اور ایک زبان ہوکر، دہشتگرد گروہ داعش کے عراق میں وحشیانہ اقدامات کی مذمت کی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ دہشتگرد تکفیری گروہ امریکہ اور اسرائیل کا حمایتی یافتہ گروہ ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں 40 ہندوستانی باشندوں کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور نئی دہلی کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے سنجیدہ کوشش کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲