22 جون 2014 - 10:41
منشیات کے خلاف مہم میں ایران کو عالمی تعاون کی ضرورت

ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، منشیات کے خلاف مہم کے سارے اخراجات برداشت کررہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، منشیات کے خلاف مہم کے سارے اخراجات برداشت کررہا ہے اس کے پیش نظر اس کی خواہش ہے کہ عالمی برادری، اطلاعات فراہم کرنے کے سلسلے میں اس کے ساتھ تعاون کرے۔ ایران کے وزیر داخلہ نے منشیات کے خلاف مہم میں ایران کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں ایران کے ساتھ ویسا تعاون نہیں کیا جارہا ہے کہ جس کی وہ امید کرتا رہا ہے۔ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، منشیات کے خلاف مہم میں ابتک ہزاروں افراد کی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکا ہے اور منشیات کی پیداوار و اسمگلنگ، نہ صرف ایران بلکہ پوری عالمی برادری کیلئے خطرہ بھی ہوئی ہے اس لئے عالمی برادری کو چاہیئے کہ اس سلسلے میں ایران کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز