ابنا: رپورٹ کے مطابق ایران کی پولیس کے کمانڈر انچیف نے آج تھران میں صحافیوں سے گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تاکید کی کہ ایران کی سرحدوں پر سیکیورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے اور سیکیورٹی فورسیز کے چاک و چوبند دستے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مکمل طور سے آمادہ ہیں۔ ایران کی پولیس کے سربراہ نے ملک کی جنوبی، مشرقی، شمالی اور مغربی سرحدوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فورسز کے مراکز کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور دیگر بارڈر سیکیورٹی فورسز، اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایران کے سرحدوں پر حالات معمول کے مطابق ہیں۔ ایران کی پولیس کے کمانڈر نے کہا کہ سرحدوں پر حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
.......
/169