اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ حماہ میں آج ہوئے ایک خطرناک بم دھماکے میں ۸۵ شامی باشندے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بم دھماکہ جو آج صبح بروز جمعہ ۲۰ جون کو صوبہ حماہ کے علاقے الحرہ میں رونما ہوا ۳۵ افراد شہید ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
شام کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھشتگردوں نے آج صبح ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایل پی ٹریک میں رکھے ہوئے بم دھماکے کو پھوڑ کر جانی نقصانات کے علاوہ مکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
تاھم کسی بھی دھشتگرد گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں ہوئے حالیہ انتخابات میں بشار الاسد کی کامیابی کے باوجود عربی غربی ممالک اس ملک میں دھشتگردانہ کاروائیوں کو جاری رکھ کر عوام کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں۔













۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲