20 جون 2014 - 11:45
اٹلی کے 30 باشندے، شامی دہشتگردوں میں شامل

اٹلی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اٹلی کے30 شہری شام میں دہشت گردوں سے جاملے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیر داخلہ آنجلینو الفانو نے آج اس ملک کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں خبردار کیا ہے کہ 30 اطالوی شہری  دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کے لئے شام گئے ہيں ۔ اٹلی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے ان میں سے اب تک آٹھ افراد مارے گئے ہیں اور اٹلی کی پولیس ان افراد کے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ اٹلی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی شام سے اٹلی واپسی خطرناک ہے کیوں کہ یہ افراد دہشت گردانہ کاروائیوں کی آمادگي رکھتے ہيں ۔ یورپی یونین کی پولیس یا یوروپول نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا 2300 افراد جنگ کے لئے یورپی یونین سے شام گئے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲