18 جون 2014 - 17:28
صدر بشار اسد: دہشتگرد گروہ، بڑی طاقتوں کے منحوس آلہ کار ہیں

شام کے صدر نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ، بڑی طاقتوں کے منحوس آلہ کار ہیں۔

ابنا: شام کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری سو یونگ کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی کہ مغرب اس کوشش میں ہے کہ مختلف طریقوں سے دہشتگردوں کی حمایت کے ساتھ، ان ملکوں کو کہ جو آزاد و خود مختار رہنا چاہتے ہیں، کمزور اور ان کے حصے بخرے کرے۔ شام کے صدر نے مزید کہا کہ ماضی میں مغرب، اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے بعض ملکوں کو استعمال کرتا رہا ہے، لیکن آج دہشتگرد گروہ یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ آج دنیا کی آزاد و خود مختار قومیں، ملت شام کے ساتھ کھڑی ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف دمشق حکومت کی کارروائيوں کی حمایت کررہی ہیں۔

.......

/169