17 جون 2014 - 20:42
مختلف شعبوں میں سپاہ کی سرگرمیوں سے دشمن حیرت زدہ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ مختلف شعبوں میں سپاہ کی سرگرمیوں نے دشمن کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایک عوامی، انقلامی ادارہ ہے کہ جو موجودہ حالات کو صحیح درک کرتے ہوئے، ہمیشہ دشمنوں کے حملوں مقابلے ڈٹا رہا ہے۔ جنرل سلامی نے مزید کہا کہ دشمن نے ملت ایران اور دوسری مسلمان قوموں کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی تمام صلاحتوں اور گنجائشوں سے فائدہ اٹھایا ہے، لیکن ایران کے غیور عوام کی استقامت اور ولی فقیہ کی ھدایات کے سايئے میں سپاہ پاسداران کی طاقت کے نتیجے میں دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ پسداران انقلاب اسلامی نے دنیا کے کسی بھی علاقے میں موجود رہے بغیر، اسلام کے حقیقی چہرے کو متعارف کرواتے ہوئے قوموں میں حقیقی اسلامی جذبہ پیدا کیا ہے اور دشمنوں کے مقابلے میں ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲