17 جون 2014 - 11:01
امریکہ اور اس کے اتحادی عراق میں بدامنی کے حقیقی عامل

امریکہ اور اس کے بعض علاقائی اتحادی منجملہ سعودی عرب ، قطر اور ترکی، عراق میں بدامنی کے حقیقی عامل ہیں۔

ابنا: پاکستان کے عالمی امور کے معروف تجزیہ نگار افتخار شیرازی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے بعض علاقائی اتحادی شام میں دہشتگرد گروہوں کی ناکامی کے بعد، اس بحران کو عراق میں منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ افتخار شیرازی نے مزید کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ عوام میں دہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور جن علاقوں میں دہشتگرد سرگرم ہیں منجملہ پاکستان ، افغانستان، شام اور عراق کے عوام نے بھی دہشتگردوں کو مسترد کردیا ہے اور وہ دہشتگردوں کے تکفیری نظریات سے متنفّر ہیں۔ افتخار شیزاری نے مزید کہا کہ جو کچھ عراق میں ہورہا ہے اس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے اور اس حوالے سے عراق کے علماء کرام خاصطور پ آیت اللہ سیستانی نے تکفیری دھشتگردوں کے خلاف جو فتوی دیا ہے ، اس کی اہل سنت علماء کرام نے بھی بھرپور حمایت کی ہے اور عراق کے مسلمان متحد ہیں۔

.......

/169