ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کی فوج کی سینٹرل کمان کے ترجمان نے ایک عربی نیوز چینل کے حوالے سے بغداد ایئر پورٹ پر دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے اس فوجی ترجمان سعد معین نے ایک عربی نیوز چینل کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ داعش نے عراق کے دارالحکومت بغداد پر قبضہ کرلیا ہے۔ عراق کے اس فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ بغداد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن باقاعدگی کے ساتھ چل رہا ہے اور تمام پروازیں وقت پر آرہی اور جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے حکام نے اس سے پہلے بھی بعض عربی و مغربی ذرائع ابلاغ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ عراق کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں.
.......
/169