اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نے یوکرائن کے صدر دفتر کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس ٹیلیفونی گفتگو ميں پٹرو پورو شنکو اور فرانسوا اولاند نے یوکرین کے ایک فوجی طیارے کے گرکر تباہ ہونے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ یوکرینی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے فوجی طیارے میں انچاس افراد موجود تھے۔ پورو شنکو نے امید ظاہر کی ہے کہ مخالفین کی جانب سے ہتھیار نہ رکھے جانے اور ملک کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کے ان کے اقدامات جاری رہنے کی صورت میں ، یورپی یونین روس کے خلاف اقتصادی ، فوجی و تکنیکی شعبوں ميں مزید پابندیاں بڑھائےگي ۔فرانس کے صدر نے ٹیلیفونی گفتگو میں یوکرین کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا اور طیارے کے حادثے پر پوروشنکو کو تعزیت پیش کی ۔ واضح رہے کہ یوکرین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ " 13 اور 14 جون کی درمیانی رات ، مسلح باغیوں نے مال بردار فوجی جہاز پر طیارہ شکن اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار49 افراد مارے گئے ۔
...............
242