ابنا: افغانستان کے مشرقی صوبے کے گورنر عبدالجبار نعیمی نے صحافیوں سے کہا کہ تقریبا تین سو پاکستانی خاندان پاکستانی فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے خوف سے افغانستان پہنچ چکے ہیں اور حکومت کابل نے ایک سو پناہ گزین خاندانوں کو مدد پہنچائي ہے۔ پاکستانی فوج نے گذشتہ دنوں کراچی ایئر پورٹ پر طالبان کے حملوں کے بعد قبائلی علاقوں پر فضائي حملوں کا آغاز کردیا ہے۔
.......
/169