ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کے اہل سنت عالم دین شیخ محمد امین نے کہا کہ عراق کو اس وقت تکفیریوں نے اپنے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھاہے وہ عراق کے بعض علاقوں پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں اور اس طرح عراق اور دیگر عرب ملکوں میں دہشت گردی پھیلانے کے درپے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر کوئی اس دہشت گرد گروہ کو اہل سنت سے وابستہ قرار دیتاہے تو یہ بالکل غلط ہے۔واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کےشہرموصل اور صوبے نینواکےمختلف علاقوں پر قبضہ کررکھاہے۔
.......
/169